the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہندوستان کے شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال کا کہنا ہے کہ مصر سے بھارت میں وزن کم کروانے کے لیے آنے والی مصری خاتون کا آپریشن کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے وزن میں 100 کلو کی کمی ہوئی ہے۔

ان مصری خاتون کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس آپریشن سے قبل 500 کلوگرام وزن کے ساتھ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون تھیں۔

ہسپتال کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے 36 سالہ ایمان احمد عبدالآتی اتنی صحت یاب ہو جائیں کہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔

36 سالہ ایمان احمد العبدالآتی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لائی گئی تھیں اور انھیں سیفی ہسپتال میں داخل کیا گيا تھا۔ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد ایمان کا وزن سو کلو کم ہوا ہے اور مستقبل قریب میں ان کا وزن مزید کم ہونے کی توقع ہے۔

یہ



آپریشن وزن کم کرنے والی سرجری کے ماہر ڈاکٹر مضفل لکڑوالا کی قیادت میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔

ایمان احمد العبدالآتی کے خاندان کا کہنا تھا کہ انڈيا آنے سے پہلے وہ 25 سال سے گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں۔

عبدالآتی کے خاندان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت ان کا وزن پانچ کلوگرام تھا اور ان میں ایلیفنٹیاسس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس بیماری میں بازو اور جسم کے دوسرے حصے انفیکشن کی وجہ سے پھول جاتے ہیں۔ڈاکٹر لکڑوالا کے مطابق مریض کے خاندان نے بتایا کہ جب وہ 11 سال کی تھیں تو ان کا اتنا زیادہ وزن تھا کہ وہ کھڑی نہیں ہوسکتی تھیں اور رینگ کر چلتی تھیں۔

خاندان کا دعویٰ تھا کہ ان کا وزن 500 کلوگرام ہے۔ اگر ان کے وزن کے بارے میں دعویٰ درست ہے تو وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون ہوں گی۔

سب سے زیادہ وزنی خاتون کا موجودہ گینیز ورلڈ ریکارڈ امریکی خاتون پولین پوٹر کے پاس ہے جس کا وزن 292 کلوگرام ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.